’دل والے ‘بڑی ہٹ ثابت ہوگی، فلم میں ہر وہ بات ہے جو اچھی اور کامیاب فلم میں ہونی چاہئے، سلمان خان

ہفتہ 12 دسمبر 2015 11:41

’دل والے ‘بڑی ہٹ ثابت ہوگی، فلم میں ہر وہ بات ہے جو اچھی اور کامیاب ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء ) بالی ووڈ دبنگ خان نے اپنے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کی آنیوالی فلم ’دل والے‘ کے بارے میں پیشگوئی کی ہے کہ وہ بڑی ہٹ ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

سلمان خان نے فلم ’دل والے‘ کے بارے میں ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ شاہ رخ خان، کاجول، ورن دھون اور کریتی سنن کی اداکاری اور روہت شیٹھی کی ہدایات میں بنی فلم دل والے میں ہر وہ بات ہے جو ایک اچھی کامیاب فلم میں ہونی چاہئے، انہوں نے کہا پیشگوئی کی کہ دل والے بڑی ہٹ ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :