بگ باس 9کا پرومو جاری، شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک ساتھ

ہفتہ 12 دسمبر 2015 11:57

بگ باس 9کا پرومو جاری، شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک ساتھ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ’ دل والے‘ کی پروموشن کیلئے سلمان خان کے رئلٹی شو ’بگ باس9‘ میں شرکت کی تھی جس کا پرومو جاری کردیا گیا ہے،دونوں کے چاہنے والے ان کو ایک دہائی بعد ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

بگ باس 9 کے جاری کئے گئے پرومو کو ’کرن ارجن‘ فلم کے اسی ڈائیلاگ کیساتھ بنایاگیا ہے جس میں ان کی ماں کہتی ہے کہ میرے کرن ارجن آئینگے، بہت ساری گھنٹیوں کی آوازوں میں شاہ رخ خان سلمان خان کو کہتے ہیں کہ ’میں اب تک نہیں بھولا ہوں تیری کوئی بات جس کے جواب میں سلمان خان کہتے ہیں کہ تیری ہر بات … ہر بات مجھے اب تک چبھتی ہے۔

پرومو میں دونوں ایک دوسرے کو پریم اور دل والے کہہ کر پکار رہے ہیں، رئلٹی شو کی اگلی قسط میں دونوں ایک ساتھ نظر آئینگے۔

متعلقہ عنوان :