گلوکارہ افشاں زیبی کی واہ کینٹ میں شاندا ر پرفارمنس

ہفتہ 12 دسمبر 2015 12:10

گلوکارہ افشاں زیبی کی واہ کینٹ میں شاندا ر پرفارمنس

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) گلوکارہ افشاں زیبی کی واہ کینٹ میں شاندا ر پرفارمنس ،اپنی خوبصورت گائیکی سے سماں باندھ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ افشاں زیبی نے مقامی ہوٹل میں ہونے والے شو میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

افشاں زیبی نے گلوکاری کرتے ہوئے سننے والوں کو سحر میں مبتلا کردیا ۔ عمدہ گلوکاری پر حاضرین نے افشاں زیبی کو تالیاں بجاکر زبردست داد دی ۔ اس موقع پر گلوکارہ افشاں زیبی نے کہا ہے کہ اگلے سال وہ پورے پاکستان میں اپنا فن کامظاہرہ کریں گی جس کیلئے رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔