ڈاکٹر اجمل ملک کی فلم ” بروکن “ کی شوٹنگ کا آغاز جنوری میں ہوگا

ہفتہ 12 دسمبر 2015 12:12

ڈاکٹر اجمل ملک کی فلم ” بروکن “ کی شوٹنگ کا آغاز جنوری میں ہوگا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کی دہشت گردی کے موضوع پر بننے والی فلم ” بروکن “ کی شوٹنگ جنوری میں لاہور ، اسلام آباد اور بہاولپور میں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

فلم کی ابتدائی کاسٹ میں صوبیہ خان اور عدیل خان کے نام فائنل ہوئے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ مکمل ہونے کے بعد اگلے سال جنوری میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز کر دیاجائے گا۔ فلم کے پروڈیوسر محمد خلیل اور محمد اسلم ہیں جبکہ رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔اس حوالے سے ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا ہے کہ فلم ” بروکن “ کا موضوع دہشت گردی پر ہے جس میں دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :