کراچی : ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت رینجرز ہیڈ کوارٹر میں اجلاس، آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 دسمبر 2015 12:13

کراچی : ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت رینجرز ہیڈ کوارٹر میں اجلاس، آئندہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 دسمبر 2015ء) : رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے. ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں کراچی آپریشن میں حصہ لینے والے افسران اور ذمہ داران شریک ہیں، اجلاس میں تفتیشی اداروںسمیت کراچی آپریشن میں حصہ لینے والے تمام ادارے شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ اجلاس میں کراچی آپریشن پرآئندہ کے لائحہ عمل اور رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے لائحہ عمل پر تبا دلہ خیال کیا جا رہا ہے. اجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی صورتحال پر بھی غور کیا جا رہا ہے.

متعلقہ عنوان :