کوہلی اپنی ٹیم کا میچ چھوڑ کر ثانیہ مرزا سے ملنے پہنچ گئے

ہفتہ 12 دسمبر 2015 12:17

کوہلی اپنی ٹیم کا میچ چھوڑ کر ثانیہ مرزا سے ملنے پہنچ گئے

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار12دسمبر- 2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور انٹرنیشنل پریمیئر ٹینس لیگ میں شامل ٹیم یو اے ای رائلز کے شریک مالک ویرات کوہلی اپنی ٹیم کا میچ چھوڑ کر بھارتی ٹینس کی ملکہ ثانیہ مرزا سے ملنے دوسرے کورٹ میں پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی گزشتہ روز اندرا گاندھی سٹیڈیم میں اپنی ٹینس ٹیم یو اے ای رائلز کا میچ دیکھنے کیلئے آئے تھے لیکن وہ میچ کے دوران ہی اٹھ کر اچانک دوسرے کورٹ میں چلے گئے جہاں ثانیہ مرزا اپنا میچ کھیل رہی تھیں ۔ میچ ختم ہونے پر دونوں سٹارز کی ملاقات ہوئی اوروہ کافی دیر تک گفتگو کرتے رہے حالانکہ اسی دوران ان کی ٹیم جاپان وارئیرز سے میچ ہارگئی ۔