کوچ باب وولمر جیسا ہونا چاہیئے جو ٹیم کو متحد رکھ سکے:یونس خان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 12 دسمبر 2015 12:25

کوچ باب وولمر جیسا ہونا چاہیئے جو ٹیم کو متحد رکھ سکے:یونس خان

کراچی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار12دسمبر- 2015ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ کوچ گورا ہو یا کا لا لیکن باب وولمر جیسا ہونا چاہیئے جو ٹیم کو متحد رکھ سکے ۔

(جاری ہے)

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے 38سالہ یونس خان کا کہنا تھا کہ حالات جیسے بھی ہوں لیکن پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ سیریز ضرور ہونی چاہیئے ۔ محمد عامر کی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال پر یونس خا ن کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ بورڈ نے کرنا ہے ۔ قومی ٹیم کے کوچ کے بارے میں سوال پر انہوں نے اپنے پرانے کوچ باب وولمر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کوچ ان جیسا ہونا چاہیئے جو ٹیم کو متحد رکھ سکے ۔