دورنگی بلی نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔ تصویر فوٹو شاپ نہیں ہے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 12 دسمبر 2015 12:49

دورنگی بلی نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔ تصویر فوٹو شاپ نہیں ہے

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر2015ء) ایک منفرد بلی نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔بلی کے جسم خاص کر چہرے کا رنگ دونوں اطراف سے الگ الگ ہے۔ بلی کا چہرہ ایک طرف سے گہرے سیاہ رنگ کا ہے اور دوسری جانب سے سرخی مائل ہے۔ فیس بک پر اس بلی کے فالوور کی تعداد 9 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔فیس بک پیج اور ویب سائٹ پر بلی اپنے چاہنے والوں کو یہی بتاتی ہے کہ وہ 100 اصل بلی ہے اور اس کی تصویریں فوٹو شاپ نہیں ہیں۔

اس منفرد بلی کو اس کے مالکان نے 2009 میں آوارہ گھومتے ہوئے پکڑا اور اسے وینس کا نام دے دیا۔

(جاری ہے)

بلی کا صرف چہرہ ہی دورنگی نہیں بلکہ اس اس کھال بھی مختلف رنگوں کی ہے۔ بلی کی ایک آنکھ نیلی ہے تو دوسری آنکھ سبز ہے۔ اپنے فیس بک پیج پر وینس سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بتاتی ہے کہ اس کے بچے نہیں ہیں، نہ وہ بہری ہے اور نہ ہی اندھی۔اس نے یہ بھی کہا کہ وہ کھاتی بھی ہے۔اپنی ویب سائٹ VenusTwoFaceCat.comپر اس نے ان افواہوں کی بھی تردید کی کہ اسے سپرے پینٹ سے دورنگا بنایا گیا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ سو فیصد قدرتی ہے۔کوئی میک اپ نہیں حتی کہ آئی لائنر بھی استعمال نہیں کیا گیا۔بلی نے بتایا کہ جس سیلون میں وہ تیار ہوتی ہے وہ فوٹو شاپ اور سپرے پینٹ کی اجازت نہیں دیتا۔

متعلقہ عنوان :