پاکستان اے اور انگلینڈ لائنز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین چوتھا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کل کھیلا جائیگا

ہفتہ 12 دسمبر 2015 12:51

پاکستان اے اور انگلینڈ لائنز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین چوتھا ٹی 20 انٹرنیشنل ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12دسمبر۔2015ء) پاکستان اے اور انگلینڈ لائنز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین چوتھا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اے کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں گرین شرٹس نے انگلینڈ لائنز کو 7 وکٹوں سے ہرایا۔ دوسرے میچ میں انگلینڈ لائنز نے عمدہ کم بیک کیا اور 41 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی مگر تیسرے میچ میں پاکستان اے نے انگلش ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ایک بار پھر سیریز میں سبقت حاصل کر لی۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 16 دسمبر کو آئی سی سی اکیڈمی، دبئی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :