آسٹریلین باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ ،ہوبارٹ ٹیسٹ تیسرے روز ہی ختم

ہفتہ 12 دسمبر 2015 12:51

آسٹریلین باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ ،ہوبارٹ ٹیسٹ تیسرے روز ہی ختم

ہوبارٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12دسمبر۔2015ء) ہو بارٹ ٹیسٹ تیسرے روز ہی ختم ، کالی آندھی کو کینگروز کے ہاتھوں ایک اننگز اور 212 رنز سے بدترین شکست، آسٹریلیا نے تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔پہلی اننگز میں فالو آن کے بعد ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 36.3 اوورز میں صرف 148 رنز پر ڈھیر ہو گئی، دوسری اننگز میں کریگ براتھ ویٹ نے 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 94 رنز بنائے بقیہ کھلاڑیوں میں 6کھلاڑی ڈبل فیگر ہی کراس نہ کرسکے ، ایڈم ہوگس کو 269رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا سیریز کادوسرا میچ 26دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے براوو اور کیمار روچ نے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا تو اس کی آخری کار وکٹیں گزشتہ روز کے سکور میں صرف 16 رنز کا اضافہ کر سکیں اور پوری ٹیم 223 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی براوؤ 108رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں نیتھن لیون نے تین، ہیزل وڈ نے دو اور پیٹر سڈل نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

(جاری ہے)

افالو آن کے بعد ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ براتھ ویٹ اور راجندرا چندریکا نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پہلی اننگز کی طری ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 30 رنز کے مجموعی سکور پر اس کی نصف ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

مہمان ٹیم کے چھ بیٹسمینوں کا سکور دوہرے ہندسے تک نہ پہن سکا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں کریگ براتھ ویٹ نے 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 94 رنز بنائے ہولڈر 17اور ٹیلر 12رنز بنا سکے آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں پیٹنسن نے پانچ جبکہ ہیزل وڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ایڈم ہوگز کو 269رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔جمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور میچ کے دوسرے دن چار وکٹوں کے نقصان پر 583 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈکلئیر کر دی تھی۔ ایڈم ہوگز 269رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شین مارش 182رنز بنائے تھے ۔