پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی منتیں کر کے معاملہ مزید خراب کر دیا ہے ‘ احسان مانی
ہفتہ 12 دسمبر 2015 13:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) آئی سی سی کے سابق سربراہ احسان مانی نے کہاہے کہ پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی منتیں کر کے معاملہ مزید خراب کر دیا ہے ‘ پاک بھارت کرکٹ کے معاملے میں بھارتی حکومت کی مداخلت واضح ہے، دونوں بورڈز نے کھیلنے کی مفاہمت پر دستخط کیے ہوئے ہیں لیکن بھارت اجازت نہیں دے رہا۔
برطانوی نشریاتی انٹرویو میں احسان مانی نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی بورڈ اس طرح سیریز کا آخری وقت تک انتظار نہیں کرتا جس طرح پاکستان نے کیا ‘حکام نے بی سی سی آئی کی بار بار منتیں کر کے معاملہ خراب کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب شہریارخان نے یہ کہہ دیا تھا کہ پی سی بی یکم دسمبر تک سیریز کا انتظار کرے گا تو پھر اس کے بعد انھیں حتمی فیصلہ کر لینا چاہیے تھا، وہ جس طرح بار بار بیانات دے رہے ہیں انھیں اس بارے میں خود نہیں پتہ، دراصل وہ یہ خواہش رکھتے ہیں کہ سیریز ہوجائے لیکن اب اس مرحلے پر انعقاد کا پاکستان کو خاص فائدہ نہیں ہوگا، یہ پاکستانی کرکٹرزکے ساتھ بھی زیادتی ہوگی جو ان دنوں کسی تیاری کے بجائے گھروں پر بیٹھے ہیں۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹیم بانڈنگ کے حوالے سے غلط تاثر کو مسترد کردیا
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.