کراچی ، رشوت طلب کرنے والے پولیس اہلکار کی نوجوانوں نے تھانے میں پٹائی کردی

ہفتہ 12 دسمبر 2015 13:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 دسمبر۔2015ء) کراچی میں رشوت طلب کرنے والے پولیس اہلکار کی نوجوانوں نے تھانے میں پٹائی کردی‘ پیٹی بھائیوں نے معاملے کو دباتے ہوئے اہلکار کو تھانہ بدر کرکے جان چھڑائی‘ سی پی ایل چیف زبیر حبیب نے کہا کہ پولیس کو چاہئے عوام کی چیکنگ کرے لیکن زیادتی نہ کرے قانون ہاتھ میں لینا مسئلے کا حل نہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رشوت طلب کرنے والے پولیس اہلکار کی شامت آگئی۔ اہلکار نے رشوت طلب کی انکار پر نوجوان کی پٹائی کردی غصے سے بھرا نوجوان اپنے ساتھیوں کو لے آیا نوجوان اور اس کے ساتھیوں نے تھانے کے اندر پولیس اہلکار کی پٹائی کردی۔ پیٹی بھائیوں نے معاملے کو دباتے ہوئے اہلکار کو تھانہ بدر کرکے جان چھڑائی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں سی پی ایل چیف زبیر حبیب کا کہنا تھا کہ پولیس عام کپڑوں میں عوام سے زیادتی کو نوٹ کرسکتی ہے پولیس کو چاہئے کہ عوام کی چیکنگ کرے لیکن زیادتی نہ کرے قانون ہاتھ میں لینا مسئلے کا حل نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :