پانچ ماہ کے دوران مقامی گاڑیوں کی فروخت میں 65 فیصد اضافہ

ہفتہ 12 دسمبر 2015 14:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12دسمبر۔2015ء)گاڑیوں کی فروخت نے سپیڈ پکڑ لی۔ صرف پانچ ماہ کے دوران مقامی گاڑیوں کی فروخت میں 65 فیصد اضافہ ہوا۔ معاشی حالات میں بہتری کے باعث مقامی گاڑیوں کی مانگ میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے۔ مالی سال 2016 کے صرف پانچ ماہ میں گاڑیوں کی فروخت 65 فیصد اضافے سے 75 ہزار 805 رہی۔

(جاری ہے)

صرف نومبر میں گاڑیوں کی فروخت 15 ہزار 724 رہی جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 10 ہزار 343 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

عوام کی سے سب سے زیادہ دلچسپی 1300 سی سی سے زائد کی گاڑیوں خریداری میں دیکھی گئی۔ پانچ ماہ کے دوران 1300 سی سی کی 34 ہزار 694 فروخت ہوئیں جبکہ 800 سی سی کی 31 ہزار 473 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ 1000 سی سی کی گاڑیاں عوام کے لئے کشش کا باعث نہ بن سکی۔ رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں 1000 سی سی کی صرف 9 ہزار 638 گاڑیاں فروخت ہوئیں ۔