پاکستان کی مارننگ شو کی میزبان صنم جنگ بالی وڈ اسٹارز کو خوش آمدید کرنے کے لیے تیار۔۔۔

بالی وُڈ کے کنگ خان اور کاجول اپنی آنے والی فلم ’دل والے‘ کی پروموشن کے لیے ’جاگو پاکستان جاگو‘ میں‌شرکت کریں‌گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 دسمبر 2015 14:26

پاکستان کی مارننگ شو کی میزبان صنم جنگ بالی وڈ اسٹارز کو خوش آمدید کرنے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 دسمبر 2015 ء) : بالی وڈ کے کنگ خان اور کاجول اپنی نئی آنے والی فلم ”دل والے“ کی پروموشن تقریبات میں خاصے سر گرم نظر آ رہے ہیں. دونوں کی اس فلم کے آنے میں ابھی 6 دن باقی ہیں اور فلم کی پروموشن عروج پر پہنچ چکی ہے. بالی وڈ کے کنگ خان نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں پاکستانیوں کو سلام اور پاکستانی عوام کے ان کے لیے پیار کو سراہا اور اپنی نئے آنے والی فلم سے متعلق بھی بتایا لیکن اب نہ تو کوئی ویڈیو ہے نہ ہی کوئی پیغام .

کنگ خان اپنی ساتھی اداکارہ کاجول کے ساتھ خود پاکستان کے مارننگ شو پر آ کر اپنی فلم کی پروموشن کریں گے .

(جاری ہے)

ہم ٹی وی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کے معروف مارننگ شو ”جاگو پاکستان جاگو“ کی میزبان صنم جنگ بالی وڈ کی مشہور جوڑی کا اپنے مارننگ شو میں استقبال کریں گی. اس شو کی ریکارڈنگ آئندہ دو دنوں میں دبئی میں ہونے کا امکان ہے. شاہ رخ اور کاجول نے اپنی فلم کی پروموشن کے لیے ”ہم فلمز“ کی وجہ سے ہم ٹی وی کا انتخاب کیا.

صنم جنگ کے اس شو کو متوقع طور پر 17 دسمبر کو آن ائیر کیا جائے گا. دوسری جانب ٹویٹر پر شاہ رخ خان نے اپنے پیغام میں فلم کی پروموشن کے لیے دبئی جانے کی بھی تصدیق کی ہے جبکہ ٹویٹر ذرائع کے مطابق کنگ خان اس شو میں امیر عدنان جبکہ کاجول اس شو میں شرکت کے لیے فنک ایشیا کا تیار کردہ جوڑا زیب تن کریں گی. واضح رہے کہ ”دل والے“ فلم کی ریلیز میں ابھی 5 دن باقی ہیں.

متعلقہ عنوان :