آصف زرداری کے پیٹ میں مروڑ کی وجہ میں اور ڈاکٹر عاصم ہیں، میں اور ڈاکٹر عاصم نہ ہوتے تو سابق صدر دبئی سے آ چکے ہوتے، سندھ حکومت ڈاکٹر عاصم کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے، صوبائی حکومت سابق مشیر پٹرولیم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتی

سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزاکی کراچی میں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 12 دسمبر 2015 14:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 دسمبر۔2015ء ) سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کو پیٹ میں مروڑ کی وجہ میں اور ڈاکٹر عاصم ہیں۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ڈاکٹر عاصم کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے، صوبائی حکومت سابق مشیر پٹرولیم کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کرنا چاہتی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو بیماری کی کچھ وجوہات ہیں، آصف زرداری کے پیٹ میں مروڑ میری اور ڈاکٹر عاصم کی وجہ سے ہیں، ہم نہ ہوتے تو سابق صدر دبئی سے آ چکے ہوتے۔ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ نہ کر کے امن وامان کی صورت حال کو خراب کرناچاہتی ہے تاہم صوبائی حکومت رینجرز کے اختیارات میں توسیع کر دے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ذوالفقار مرزا نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں بھی ڈاکٹر عاصم سے متعلق کیس میں کچھ شواہد عدالت میں پیش کرنا چاہتا ہوں۔