کراچی : سندھ کے وزیر اطلاعات نے وفاقی وزیر داخلہ کو رینجرز کے معاملے پر احتیاط کرنے کی تجویز دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 دسمبر 2015 14:43

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 دسمبر 2015 ء) : سندھ کے وزیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو رینجرز کے معاملے پر احتیاط کرنے کی تجویز دے دی. تفصیلات کے مطابق میڈیا سے ات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار اپنی پارٹی کا مفاد دیکھ رہے ہیں، وزیر داخلہ کو بیانات دیتے ہوئے احتیاط کرنی چاہئیے، انہوں نے کہا کہ ہم رینجرز کے معاملے کو سندھ اسمبلی لے کر جائیں گے ، سندھ حکومت کراچی آپریشن میں رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہتی، چوہدری نثار کو چاہئیے کہ رینجرز کے معاملے پر احتیاط سے کام لیں۔

رینجرز کو سندھ حکومت نے بلایا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ دوسرے معاملات پرتوجہ دیں. انہوں نے کہا کہ رینجرز سندھ حکومت کے ساتھ قانونی طریقے سے کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے امن و امان کے لیے رینجرز ضروری ہیں اور یہ ایک آئینی معاملہ ہے لیکن اس بات کو متنازع نہ بنایا جائے۔مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ رینجرز اختیارات کا معاملہ پیر تک حل ہو جائے گا۔

پیر تک رینجرز کے اختیارات میں توسیع ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں آپریشن جاری رہے گا، اندرون سندھ سے بھی ملزمان کو پکڑا گیا ہے۔ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں کا نتیجہ بھی مثبت نکلا، کراچی آپریشن جاری رہے گا اور رینجرز امن و امان کے لیے ضروری ہیں کیونکہ رینجرز اقدامات سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی۔