ڈنڈین ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کے دوسری اننگز میں1وکٹ پر 171رنز ،سری لنکا پر مجموعی طور پر 308رنز کی برتری حاصل

ہفتہ 12 دسمبر 2015 14:44

ڈنڈین ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کے دوسری اننگز میں1وکٹ پر 171رنز ،سری لنکا پر ..

ڈنڈین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 دسمبر۔2015ء)نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے مابین جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں1وکٹ کے نقصان پر 171رنز بنا کر سری لنکا پر مجموعی طور پر 308رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹا م لیتھم 72اور کین ولیمسن 48رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں جبکہ مارٹن گپٹل 46رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 294رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور کیوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 137رنز کی برتری حاصل کر لی ۔سری لنکا کی جانب سے کرونارتنے 84،چندیمل 83اور سری وردنے 35رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور نیل ویگنر نے 3،3 ،ٹرینٹ بولٹ اور سینٹنر نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلاے کے مطابق نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے مابین پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز کا سکور 4وکٹوں کے نقصان پر 197رنز اننگز کا آگاز کیا تو سری لنکا کی پوری ٹیم 294رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور کیوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 137رنز کی برتری حاصل کر لی ۔

سری لنکا کی جانب سے کارونارتنے 84،چندیمل 83اور سری وردنے 35رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور نیل ویگنر نے 3،3 ،ٹرینٹ بولٹ اور سینٹنر نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔تیسرے دن کا کھیلختم ہونے تک نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں1وکٹ کے نقصان پر 171رنز بنا کر سری لنکا پر مجموعی طور پر 308رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم لیتھم 72اور کین ولیمسن 48رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں جبکہ مارٹن گپٹل 46رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں ہیراتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔