لاہور میں برائیڈل فیشن ویک کا آغاز‘ ریمپ پر دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش

ہفتہ 12 دسمبر 2015 14:59

لاہور میں برائیڈل فیشن ویک کا آغاز‘ ریمپ پر دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 دسمبر۔2015ء) لاہور میں جلوے بکھیرتا تین روزہ برائیڈل کیٹور ویک شروع ہوگیا۔ پہلے روز ماڈلز نے نامور فیشن ڈیزائنرز کے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کرکے فیشن کے دلدادہ افراد سے خوب داد سمیٹی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تین روزہ فیشن ویک کے پہلے روز معروف فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائی، عائشہ عمران، شازیہ کیانی اور نکی نینا کے تیار کردہ ملبوسات پہن کر ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

ایکٹ ٹو میں ڈیزائنر ظہیر عباس، سارہ روحیل، ہنی وقار اور ہمنا عامر کے شوخ و چنچل ملبوسات کو ماڈلز نے زیب تن کرکے کیٹ واک کی اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ برائیڈل کیٹور ویک مزید دو روز تک فیشن سے دلچسپی رکھنے والوں کو فیشن کے نئے ٹرینڈز سے متعارف کرواتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :