رانی اور آدتیہ نے بیٹی آدیرا کے نام دو بنگلے کرا دیے

ہفتہ 12 دسمبر 2015 14:59

رانی اور آدتیہ نے بیٹی آدیرا کے نام دو بنگلے کرا دیے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 دسمبر۔2015ء)معروف بولی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی اور انکے فلمسازشوہر آدتیہ چوپڑا کو چند روز قبل خدا نے بیٹی جیسی نعمت سے نوازا ہے۔ بولی ووڈ لائف ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق میاں بیوی نے نوزائدہ بچی کے نام دوبنگلے کرادیے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق دونوں بنگلے ممبئی کے علاقے جوہو میں زیر تعمیر ہیں۔آدیرا کے دونوں بنگلے والد آدتیہ چوپڑا کے آفس یش راز فلمز سٹوڈیوز سے قریب تر ہیں۔ علاوہ ازیں رانی مکھر جی کی یاری روڈ پر واقع رہائش گاہ سے بھی کچھ ہی فاصلے پر ہیں۔ واضح رہے آدیرا کا نام آدتیہ اور رانی کے ناموں کے پہلے حروف کو ملا کر رکھا گیا ہے