سنیل گواسکر سچن ٹنڈولکر سے بڑے بلے باز ہیں :عمران خان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 12 دسمبر 2015 15:04

سنیل گواسکر سچن ٹنڈولکر سے بڑے بلے باز ہیں :عمران خان

نئی دہلی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار12دسمبر- 2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے سنیل گواسکر کو سچن ٹنڈولکر سے بڑا کھلاڑی قرار دے دیا ،ان کا کہنا تھا کہ گواسکر سے ٹنڈولکر سے زیادہ مشکل دور میں کرکٹ کھیلی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سچن ٹنڈولکر بلا شبہ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور ان کا ریکارڈ بھی اس کا گواہ ہے لیکن وہ کبھی بھی سنیل گواسکر کی طرح کی بہادرانہ اننگز نہیں کھیل سکے ، گواسکر نے اس دور میں اوپننگ کے فرائض سر انجام دیئے جب دنیا بھر کی ٹیموں میں بہترین فاسٹ باؤلرز موجود تھے ، انہوں نے ویسٹ انڈیز کی اس شہرہ آفاق ٹیم کا بھی سامنا کیا جس کے 4فاسٹ باؤلر کی ہیبت دنیا بھر میں پھیلی ہوئی تھی اور اس کے ساتھ آسٹریلیوی فاسٹ باؤلنگ کی مشہور زمانہ جوڑی ڈینس للی اور جیف تھامسن کے باؤنسرز کو بھی جھیلا جب کہ عظیم نیوزی لینڈ آل راؤنڈر سر رچرڈ ہیڈلی بھی ان کی تکنیک ٹیسٹ کرتے رہے حالانکہ ان کے اپنے ملک میں1978ء میں کپل دیو کی آمد سے قبل اس وقت ایک بھی تیز فاسٹ باؤلر موجود نہیں تھا لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ان کا ریکارڈ اس بات کی گواہی نہیں دیتا کہ انہوں نے کس مشکل دور میں کارہائے نمایاں کارنامے سرانجام دیئے ۔