سعودی فوج نے سرحدپار کرنے کی کوشش پر 80یمنی حوثیوں کو ہلاک کردیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 12 دسمبر 2015 15:09

سعودی فوج نے سرحدپار کرنے کی کوشش پر 80یمنی حوثیوں کو ہلاک کردیا

جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 دسمبر۔2015ء) سعودی عرب کی بارڈر سیکیورٹی فورسزنے ملک کے جنوبی سرحدی شہر جازان میں الحرث کے مقام سے سرحد پار سے دراندازی کرنے کی کوشش کرنے والے 80 یمنی حوثیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق سعودی فورسز نے المغیالہ پوائنٹ سے یمن کی سرحد سے سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران حوثی باغیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں باغی لاشیں چھوڑ کر بھاگ کھڑیہوئے۔

جھڑپوں میں کم سے کم 80 حوثی باغی ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔ قبل ازیں بدھ کو بھی حوثی باغیوں نے جازان شہر سے سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دیا گیا تھا۔ سعودی فورسز نے الحرث کے پہاڑی علاقے میں حوثی باغیوں کو توپ خانے سے اس وقت نشانہ بنایا جب حوثی ایک گروپ کی شکل میں یمن کے ویران علاقے سے گذر کر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :