نیشنل باسکٹ بال چیمپین شپ 27دسمبر سے وفاقی دارالحکومت میں کھیلی جائے گی

ہفتہ 12 دسمبر 2015 15:17

نیشنل باسکٹ بال چیمپین شپ 27دسمبر سے وفاقی دارالحکومت میں کھیلی جائے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12دسمبر۔2015ء) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل باسکٹ بال چیمپین شپ 27دسمبر سے وفاقی دارالحکومت میں کھیلی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 31دسمبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جانیوالی چار روزہ ایونٹ میں پاکستان آرمی ، ائیر فورس، واپڈا، ہائیر ایجوکیشن کمیشن ، پی او ایف واہ ، لاہور ، ہزارہ اور فیصل آباد کی ٹیمیں حصہ لیں گی ، لیگ سسٹم کے تحت کھیلے جانیوالے ایونٹ کا فائنل 31دسمبر کو ہو گا ۔