پاکستان خطے میں امن کا خواہاں تمام ممالک کے ساتھ مسائل کا حل مذکرات کے ذریعے چاہتا ہے ،نواز شریف

ہفتہ 12 دسمبر 2015 16:44

پاکستان خطے میں امن کا خواہاں تمام ممالک کے ساتھ مسائل کا حل مذکرات ..

اشک آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12دسمبر۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں اور تمام ممالک کے ساتھ مسائل کا حل مذکرات کے ذریعے چاہتا ہے ،جب سے حکومت سنبھالی ہے امن اور تعاون کی پالیس پر عمل پیرا ہیں ،ترکمانستان اور پاکستا ن کے تعلقات کئی دہائیوں سے مضبوط تر ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہونگے ، تاپی جیسے منصوبے پر پیش رفت بحث سے خوشی ہے اس سے خطے میں ترقی کا سفر تیزی سے شروع ہو گ ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا ظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ترکمانستان کے مستقل غیر جانبداری کے 20سال مکمل ہونے پر سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے سب سے پہلے ترکمانستان کی خودمختاری کو تسلیم کیا اور تعلقات کو فروغ دیا ،پاکستان ترکمانستان کی مستقل غیر جانبدری کی متزنزل حمایت جاری رکھے گا انہوں نے کہا کہ 20سال مستقل غیر جانبداری مکمل کرنے پر ترکمانستان کے وزیراعظم مبارکباد کے مستحق ہیں پاکستان اور ترکمانستان کے تعلقات کئی دہائیوں سے مضبوط تر ہیں اور وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہونگے وزیراعظم نے کہا خطے کے ملکوں کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے ، پاکستان اور اس کے ہمسائے ممالک امن کے ذریعے خطے کے وسائل سے استفادہ کر سکتے ہیں ،پاکستان خطے کے بنیادی ڈھانچھے کا حامی ہے اور خطے کے ممالک کے درمیان توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصبوں کا فروغ چاہتا ہے ، علاقائی رابطوں کی پالیسی کو مضبوط بنانے پر یقین رکھتے ہیں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر پیش رفت خوش آئند ہے اور اس سے پاکستان سمیت خطے کے تمام ممالک مستفی ہونگے اور خطے میں ترقی کا عمل تیز ہو گا انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک سے خوشگوار تعلقات کا خواہش مند ہے اور مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے ، پاکستان امن کا خواہش مندہے اور دنیا میں امن کو فروغ دینا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت سنبھالی ہے امن اور تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ،وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ کانفرنس سے ترک صدر طیب اردوان افغان اشرف غنی ، بیلاروس کے الیگزینڈر لوکا شنکو ، سمیت دیگر ممالک کے صدور و نمائندوں نے خطاب کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :