پی آئی اے ملازمین کی حکومتی آرڈیننس واپس نہ لینے پرفلائٹ آپریشن بند کرنے کی دھمکی

صدارتی آرڈیننس واپس نہ لیا گیا تو احتجاجی تحریک کا دائرہ ملک بھرمیں پھیلادیا جائے گا:پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا فیصلہ

ہفتہ 12 دسمبر 2015 16:51

پی آئی اے ملازمین کی حکومتی آرڈیننس واپس نہ لینے پرفلائٹ آپریشن بند ..

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12دسمبر۔2015ء) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے ملازمین نے نجکاری کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس واپس نہ لینے کی صورت میں حکومت کو فلائٹ آپریشن بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ اسلام آباد میں پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اسلام آباد میں ہنگامی اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جوائنٹس ایکشن کمیٹی کے رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ پی آئی اے پاکستان کا اثاثہ ہے کسی صورت فروخت نہیں ہونے دیں گے، 48 گھنٹے کے اندر پی آئی اے کی نجکاری کا صدارتی آرڈیننس واپس نہ لیا گیا تو احتجاجی تحریک کا دائرہ ملک بھرمیں پھیلادیا جائے گا جب کہ فضائی آپریشن بھی بند کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کو ایک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کردیا ہے اوراب پی آئی اے کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت ایک کمپنی کے طورپرکام کرے گی۔

متعلقہ عنوان :