Live Updates

ریحام خان کا بھارتی ٹی وی کو انٹرویو، عمران خان سے شادی ختم ہونے کی وجوہات بیان کر دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 دسمبر 2015 17:19

ریحام خان کا بھارتی ٹی وی کو انٹرویو، عمران خان سے شادی ختم ہونے کی ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.12دسمبر 2015 ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں ستمبر میں خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ایک تقریب میں شرکت کیلئے بھارت مدعو کیا گیا تھا تاہم تحریک انصاف اور گھر کی طرف سے انھیں جانے سے روک دیا گیا جس کے بعد رشتہ برقرار رکھنے کیلئے میں نے آخری لمحات میں بھارت کا دورہ ملتوی کردیا اس پر معذرت خواہ ہوں،شادی کے بعد ہم خواتین اپنے اور اپنی شناخت کے بارے میں مکمل طور پر بھول جاتی ہیں اور اپنے شوہر کے اشاروں پر چلنا شروع کردیتی ہیں، مجھ پرمسلسل10 ماہ تک حملے ہوتے رہے کوئی بھی میرا دفاع کرنے کیلئے نہیں آیا، ہم دونوں کا اپنے راستے جدا کر لینا بہتر تھا،اگردو لوگ ایک دوسرے سے خوش نہ ہوں توالگ ہوجا نا ہی بہتر ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بھارتی ٹی وی چینل اے بی پی نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں ریحام خان نے کہاکہ شادی کے بعد ہم خواتین اپنے اور اپنی شناخت کے بارے میں مکمل طور پر بھول جاتی ہیں اور اپنے شوہر کے اشاروں پر چلنا شروع کردیتی ہیں۔ریحام خان نے انکشاف کیا کہ انھیں ستمبر میں خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ایک تقریب میں شرکت کیلئے بھارت مدعو کیا گیا تھا لیکن تحریک انصاف اور گھر کی طرف سے انھیں جانے سے روک دیا گیا جس کے بعد رشتہ برقرار رکھنے کیلئے میں نے آخری لمحات میں بھارت کا دورہ ملتوی کردیا جس پر میں معذرت خواہ ہوں ۔

ریحام خان کا کہنا تھاکہ دونوں ملکوں میں جب لڑکیوں کی شادی ہوجاتی ہے تو وہ اپنے رشتے کو برقرار رکھنے کیلئے بہت محنت کرتی ہیں ۔اس پر شادی سے پہلے بھی پابندیاں ہوتی ہیں اور بعد میں بھی لیکن اگر رشتہ مضبوط ہوتا ہے تو اس پر قابو پا لیتے ہیں اور اگر رشتہ کمزور ہوتا ہے تو یہ مشکلات رشتہ توڑ دیتی ہیں۔ریحام خان کا کہنا تھاکہ مجھ پرمسلسل10 ماہ تک حملے ہوتے رہے لیکن کوئی بھی میرا دفاع کرنے کیلئے نہیں آیا۔

انکا کہنا تھاکہ ہم دونوں کا اپنے راستے جدا کر لینا بہتر تھا کیونکہ زندگی میں ہمارے مقاصد مختلف تھے ۔میرا یقین ہے کہ اگر دو لوگ ایک دوسرے سے خوش نہیں ہیں اور زندگی میں انکے مختلف مقاصد ہیں توبہتر یہ ہے کہ وہ ایک دوسرے سے الگ ہوجائیں۔ریحام کاکہنا تھاکہ کچھ خامیاں مجھ میں اور کچھ عمران خان میں تھیں جس کی وجہ سے ہماری شادی نہیں چل سکی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات