ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنیوالا کار سوار گرفتار،2فرار،ملزمان ڈکیتی کی واردات میں بھی ملوث نکلے

باسط او رشہباز نیپیئر چوک میں رنگدار اور مشکوک گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں مصروف تھے ،خلاف ورزی پر کلٹس 8470کو روکا جس میں سوار 3مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا،ملزم کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے حوالے‘ طیب حفیظ چیمہ

ہفتہ 12 دسمبر 2015 17:39

ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنیوالا کار سوار گرفتار،2فرار،ملزمان ڈکیتی کی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ نیپیئر چوک میں ٹریفک سیکٹرمیکلوڈ روڈکے وارڈن پرتشددکرنے والے کار سوار کو حراست میں لیکر تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے حوالے کردیا گیا جبکہ اسکے دو ساتھی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ابتدائی طور پر گرفتار ہونے والے ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے فرار ہونے والے ساتھیوں سمیت گزشتہ روز گلشن راوی میں ڈکیتی کی واردات بھی کی تھی ۔

سی ٹی اونے کہا کہ قانون شکنی اور بدتمیزی کرنے والوں سے ہرگز رعایت نہیں کی جائے گی ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔سی ٹی او نے کہا کہ وارڈنزٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر عوام کی خدمت کرتے ہوئے نظر آئیں۔

(جاری ہے)

طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ٹریفک سیکٹرمیکلوڈ روڈ کے وارڈنزباسط اور شہبازنیپیئرچوک میں کالے شیشے ،اور مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ اور کارروائی کر رہے تھے۔

اسی دوران جی پی او چوک کی جانب سے تیز رفتاری سے آتی ہوئی سلور رنگ کی کلٹس کار نمبری LEO/8470جس پر کالے رنگ کے شیشے لگے تھے ۔جب رنگدار شیشے کی وجہ سے انکے خلاف کارروائی کرنا چاہی تو تینوں ملزمان نے وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنایا ملزمان کے پاس آتشیں اسلحہ بھی تھا اسی دورا ن راہگیر اور وار وارڈنز بھی موقع پر آگئے مگر 2ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ایک ملزم کو قابو کرلیا گیا ۔

وارڈنز نے تمام حالات افسران بالا کے علم میں لاتے ہوئے ملزم کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے حوالے کردیا ۔پولیس کی تحویل میں ملزم نے ابتدائی طور پر انکشاف کیا ہے کہ وہ اور اسکے فرار ہونے والے ساتھیوں نے گزشتہ روز گلشن راوی میں ڈکیتی کی واردات بھی کی تھی ۔ سی ٹی اونے کہا کہ قانون شکنی اور بدتمیزی کرنے والوں سے ہرگز رعایت نہیں کی جائے گی ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔