کراچی ‘ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے حساس ادارے کے سابق افسرکو قتل کر دیا

شاہ فیصل سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ‘ شناخت نہیں ہو سکی

ہفتہ 12 دسمبر 2015 18:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 دسمبر۔2015ء) کراچی میں نامعلوم افراد نے حساس ادارے کے سابق افسر گولی مار کر قتل کر دیاجبکہ شاہ فیصل سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون طوبیٰ مسجد کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ریٹائرڈ میجر احسن رضا کو قتل کر دیا ، مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیئے اسپتال منتقل کیا گیا پولیس کے مطابق مقتول کو ایک گولی لگی جس سے اس کی موت واقع ہوئی، جائے وقوع سے تیس بور کا ایک خول ملا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کو گھر کے قریب ہی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔حملہ آور احسن رضاکی موٹر سائیکل بھی ساتھ لے گئے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں ادھر شاہ فیصل گولڈن ٹاون سے ایک شخص کی کارپٹ میں لپٹی جھلسی ہوئی لاش ملی پولیس کے مطابق مقتول کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔