سپیکر قومی اسمبلی نے عمرا ن خان کو بھارت میں رہنے کا مشورہ دیدیا

عمران خان کل جن کے کانوں میں باتیں کرتے رہیں وہی رہتے ‘عمران خان پہلے مجھ سے الیکشن تو جیت لیں پھر وزیر اعظم بننے کی باتیں کر یں ‘تحر یک انصاف اور انکی دھر نہ سیاست کا کوئی مستقبل نہیں ‘میں نے ہمیشہ بطور سپیکر غیر جانبداری کا مظاہر ہ کیا ، جن کو میری غیر جانبداری پر شک ہیں ان کے بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں ؟بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کے حق میں عوام کا فیصلہ حکومتی پا لیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 12 دسمبر 2015 18:33

سپیکر قومی اسمبلی نے عمرا ن خان کو بھارت میں رہنے کا مشورہ دیدیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 دسمبر۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عمرا ن خان کو بھارت میں رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کل جن کے کانوں میں باتیں کرتے رہیں وہی رہتے ‘عمران خان پہلے مجھ سے الیکشن تو جیت لیں پھر وزیر اعظم بننے کی باتیں کر یں ‘تحر یک انصاف اور انکی دھر نہ سیاست کا کوئی مستقبل نہیں ‘میں نے ہمیشہ بطور سپیکر غیر جانبداری کا مظاہر ہ کیا ہے جن کو میری غیر جانبداری پر شک ہیں ان کے بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں ؟بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کے حق میں عوام کا فیصلہ حکومت کی پا لیسوں پر اعتماد کا اظہار ہے ۔

ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ تحر یک انصاف کو ہرو قت دھاندلی کا شور مچانے کی عادت پڑ چکی ہے اور اب ضمنی انتخابات میں شکست کے باوجود تحر یک انصاف دھاندلی کا شور مچا رہی ہے لیکن اگر الیکشن کمیشن نے اب تحر یک انصاف کے دھاندلی کے الزامات کا نوٹس نہ لیا تو میں انکی کلاس ضرور لوں گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور تحر یک انصاف کو ایک بات سمجھ لینی چاہیے کہ عوام تحر یک انصاف کی سیاست کو مستر دکر چکی ہے اور عوام (ن) لیگ کی پا لیسوں پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام نے (ن) لیگ کی پالیسوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں نے ہمیشہ قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن کے اراکین کا برابر سمجھا ہے اور کسی قسم کی بھی جانبداری کا مظاہر ہ نہیں کیا لیکن اگر تحر یک انصاف سمیت کسی رکن کو میری غیر جانبداری پر شک ہیں تو میں انکے بارے میں کیا کر سکتا ہوں ؟۔