انسداد پولیو مہم قومی مقصد ہے ،قومی جذبہ سے کام کریں۔کمشنر کراچی

والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں،شعیب احمد صدیقی کی در د مندانہ اپیل

ہفتہ 12 دسمبر 2015 19:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت اجلاس میں پہلے مرحلہ میں کراچی کے تین اضلاع شرقی ،غربی اور ملیر میں 9 دسمبر کو شروع کی جانے والی انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا۔دوسرے مرحلہ کی مہم دیگر تین اضلاع وسطی ،جنوبی اور کورنگی میں 13 دسمبر سے شروع ہو گی۔ اجلاس کو بتا یا گیا کہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ جانے والے اور انکار کر نے والے بچوں پر خصو صی توجہ دی گئی ۔

اجلاس کو بتا یا گیا کہ پہلے مرحلہ میں ہر روز تین اضلاع کے 77 یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پلانے کا کام 11 دسمبر کو مکمل کر لیا گیا ۔ تاہم جو بچے رہ گئے تھے انھیں قطرے پلانے کے لئے مزید ایک روز کا اضافہ کیا گیا اور ہفتہ کو بھی مہم جاری رہی ۔

(جاری ہے)

تین روز کی مہم میں نو لاکھ 91 ہزار 472 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقر ر کیا گیا تھا اس دوران نو لاکھ 5 ہزار 197بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

جو بچے رہ گئے تھے انھیں چوتھے روز پلانے کے لئے بھی مہم جاری رہی ۔ مجموعی طور پر تین اضلاع میں پہلے مرحلہ میں انسداد پولیو مہم میں تین روز کے دوران 91فیصد ہدف حا صل کیا گیا ۔ اجلاس کو بتا یا گیا کہ یونین کونسل بلال کالونی سمیت 15 یونین کونسلوں میں سو فیصد بچوں کے پو لیو کے قطرے پلا ئے گئے ۔کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم قومی ذمہ داری ہے۔

پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں۔ مہم میں شامل ہر ادارے اور ادارے کے رکن کا فرض ہے کہ وہ اس کی کامیابی کے لئے اپنا کر دار ادا کرے۔ تاکہ ملک کا وقار بحا ل ہو اور ہم اپنے بچوں کا مستقبل محفو ظ کرسکیں۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ رہ جانے اور انکار کر نے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر خصوصی توجہ دی جائے انھو ں نے تمام والدین سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ کر نے کے لئے اپنے بچوں کوپولیو کے قطرے ضرو ر پلائیں۔

اجلاس میں صوبائی کوآرڈینیٹر شہناز وزیر علی، ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینیٹر عثمان چاچٹر، سینئر ڈا ئریکٹر ہیلتھ ظفر اعجاز، عالمی ادارہ صحت ،یونیسیف ، بل گیٹس فاؤنڈیشن اور روٹری کے نمائندے ڈائریکٹر ہیلتھ ، تمام ڈپٹی کمشنرز،تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران ، سینئر پولیس افسران نے شر کت کی۔ اجلاس کو عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں، تمام ڈپٹی کمشنرز اور تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نے انسداد پولیو مہم کی کار کر دگی سے آگاہ کیا

متعلقہ عنوان :