انٹرنیٹ پر فرقہ واریت پھیلانے کیخلاف بل کی منظوری قابل تحسین ہے، مفتی محمد نعیم

تفرقہ بازیاں قوموں کی تباہی کا سبب ہیں اسلام تفرقہ بازی کی اجازت نہیں دیتا، مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ

ہفتہ 12 دسمبر 2015 19:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے قوانین کے ساتھ ساتھ ان پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایاجائے، باہمی تفرقہ بازیاں قوموں کی تباہی کے اسباب ہیں، اسلام تفرقہ بازی کی اجازت ہرگز نہیں دیتا بلکہ اس کی حوصلہ شکنی کرتاہے ،قومی اسمبلی میں انٹریٹ پر فرقہ واریت اور دھمکیوں کے حوالے سے بل کی منظوری قابل تحسین ہے ،بزرگوں کی توہین پر مبنی لٹریچر فرقہ واریت کا سب سے بڑا سبب ہے،اسی طرح انٹرنیٹ میں اداروں کی جانب سے جعلی فتویٰ اپ لوڈ کرنے کی بھی روک تھام کی جائے، ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ’’قومی اسمبلی میں انٹرنیٹ کے ذریعے فرقہ واریت پھیلانے کیخلاف بل کی منظور ی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ بل کی منظوری ایک اچھا اقدام ہے مگر اس پر عمل درآمد کو یقینی بناناہوگاایسے قوانین کا کوئی فائدہ نہیں جن پر عمل نہ کیاجائے،انہوں نے کہاکہ فرقہ واریت کابنیادی سبب نفرت انگیزتقاریراوروہ لٹریچر ہیں جن میں مخالف فرقے کی بزرگ ہستیوں کے خلاف بازاری زبان استعمال کی جاتی ہے جس کے باعث باہم تنازعات جنم لیتے ہیں اس قسم کے تنازعات کا باعث بننے والے لیٹریچر بھی سختی سے پابندی عائد کردی جائے اور پھر فرقہ واریت کے حوالے سے ٹھوس قانون سازی کرکے مستقبل طور پر اس کا حل تلاش کیاجائے ،انہوں نے کہاکہ ہر قسم کے مواد اورنفرت انگیزتقاریروویب سائٹس پر پابندی عائد کرکے اس پر عمل درآمد کیاجائے اورمذہبی جلسے جلوسوں اور مجالس کو عبادت گاہوں تک محدودکرنے کے لیے بھی قانون سازی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :