چکن برائلر‘ ایل پی جی سلنڈر ‘ انڈے مہنگے ہونے سے افراط زر کی شرح میں 0.20 فیصد اضافہ ہو گیا

35 ہزارروپے ماہانہ کمانے والوں کیلئے 0.27 ، 8 ہزار تک کمانے والوں کیلئے 0.06 ، 12 ہزار تک 0.11 جبکہ 18 ہزار تک 0.15 فیصد اور 35 ہزار تک کمانے والوں کیلئے 0.27 فیصد اضافہ ہوا

ہفتہ 12 دسمبر 2015 21:03

چکن برائلر‘ ایل پی جی سلنڈر ‘ انڈے مہنگے ہونے سے افراط زر کی شرح میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 دسمبر۔2015ء) ملک میں چکن برائلر‘ ایل پی جی سلنڈر ‘ انڈے مہنگے ہونے کے باعث ہفتہ وار افراط زر کی شرح میں 0.20 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ پاکستان بیورو شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 12 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک میں چکن برائلر کی اوسط قیمت میں گزشتہ ہفتہ کی نسبت 9 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 1 کلو چکن برائلر 142 روپے میں فروخت ہوتا رہا ‘ ادرک کی قیمت 8 روپے اضافہ کے ساتھ 191 روپے فی کلو گرام فروخت ہوئی اس طرح 11 کلو گرام کا ایل پی جی سلینڈر 40 روپے اضافہ کے ساتھ 1198 روپے میں فروخت ہوتا رہا حکومت کی جانب سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگنے سے سگریٹ کے ریٹ بھی بڑھ گئے کی فی پیکٹ قیمت 10 روپے اضافہ ہوگیا ہے مجموعی طور پر 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ‘ 7 میں کمی اور 27 میں استحکام دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

کم ہونے والی اشیاء میں پیاز کی قیمت تین روپے ‘ چینی ایک روپیہ‘ صابن دو روپے‘ ٹماٹر سترہ پیسے کمی ہوئی ’ پی بی ایس کے مطابق گزشتہ ہفتہ افراط زر کی شرح میں سب سے زیادہ اضافہ 35 ہزارروپے ماہانہ کمانے والوں کیلئے 0.27 جبکہ 8 ہزار تک کمانے والوں کیلئے 0.06 جبکہ 12 ہزار تک 0.11 جبکہ 18 ہزار تک 0.15 فیصد اور 35 ہزار تک کمانے والوں کیلئے 0.27 فیصد اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :