امریکی کونسل خانے میں امریکی جوڑے کی پاکستانی رسم و رواج کے مطابق شادی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 دسمبر 2015 21:14

امریکی کونسل خانے میں امریکی جوڑے کی پاکستانی رسم و رواج کے مطابق شادی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.12دسمبر 2015 ء) امریکی کونسل خانے میں امریکی جوڑے کی پاکستانی رسم و رواج کے مطابق شادی کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں امریکی کونسل خانے میں شادی کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایک امریکی جوڑے کی شادی کیلئے خصوصی طور پر پاکستانی رسم و رواج کے مطابق انتظامات کیے گئے اور پورے کونسل خانے کو اس مقصد کیلئے خصوصی طور پر سجھایا گیا۔ جوڑے نے غیر مسلم ہونے کے باوجود پاکستانی رسم و رواج کے مطابق شادی کرنا پسند کیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی تصویروں کو خوب داد دی جارہی ہے۔