ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹرافی 11 جنوری کو دو روز کیلئے پاکستان آئے گی

ہفتہ 12 دسمبر 2015 22:01

ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹرافی 11 جنوری کو دو روز کیلئے پاکستان آئے گی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 دسمبر۔2015ء) بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی گیارہ جنوری کو دو روز کیلئے پاکستان لائی جائے گی،ایکشن اور سنسنی سے بھرپور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا چھٹا ایڈیشن آٹھ مارچ سے تین اپریل تک بھارت میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی گزشتہ روز ممبئی میں ہوئی،جو اپنے ورلڈ ٹورپر پہلے مرحلے میں اسکاٹ لینڈ، آئرلینڈ انگلینڈ اور نیدرلینڈ جائے گی،ٹرافی دوسے سات جنوری تک افریقی ممالک اور پیر دو روزہ دورے پر گیارہ جنوری کو پاکستان پہنچے گی، جہاں اسے عوام کے سامنے لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ ٹرافی کی اگلی منزل بنگلہ دیش اورسری لنکا ہوگی،اس کے بعد نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں شائقین اسے چھوسکیں گے، سفر مکمل ہوتے ہی ٹرافی یکم فروری کو نئی دہلی واپس لوٹ آئے گی۔ ۔

متعلقہ عنوان :