پی سی بی کی بھارتی بورڈ کو دی گئی ایک اور ڈیڈ لائن ختم ہوگئی
بھارتی بورڈ کے بعد پی سی بی حکام نے بھی خاموشی اختیار کرلی
ہفتہ 12 دسمبر 2015 22:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 دسمبر۔2015ء) پی سی بی کی بھارتی بورڈ کو دی گئی ایک اور ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، بھارتی بورڈ کے بعد پی سی بی حکام نے بھی خاموشی اختیار کرلی، ذرائع کے مطابق پاک بھارت سیریزکا اب کوئی امکان نہیں رہا۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت سیریز پر پی سی بی نے بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج کی دورہ پاکستان سے امیدیں لگائی تھی، جب وہاں سے بھی کچھ نہ بنا توجمعرات کو شہریارخان نے بی سی سی آئی سے خود رابطہ کرتے ہوئے انہیں اڑتالیس گھنٹے کی آخری ڈیڈلائن دی، جو ہفتے کی شام چار بجے ختم ہوچکی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے کسی بھی قسم کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا، بھارتی بورڈ کے بعد پی سی بی نے بھی معاملے پر چپ سادھ لی ہے، ذرائع کے مطابق مزید کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی جائے گی، وقت کی کمی کے باعث اب سیریز ممکن نہیں رہی۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.