کراچی،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینرندیم نصرت کی وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کے بیان کی شدیدمذمت

ہفتہ 12 دسمبر 2015 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 دسمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینرندیم نصرت نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کے اس بیان کی شدیدمذمت کی ہے جس میں انہوں نے تحریک پاکستان کے عظیم رہنما اورقائداعظم کے دست راست اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کے دورکوکرپٹ دورقراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ قائم علی شاہ کایہ بیان ان کی متعصبانہ اورنفرت انگیزسوچ کامظہرہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ قائم علی شاہ اپنی حکومت کی ہوشرباکرپشن پرشرمسارہونے اوراس کی روک تھام کرنے کے بجائے اس کے جوازپیش کررہے ہیں اوراس کے لئے وہ خان لیاقت علی خان کے دورکوبھی کر پٹ دورمیں شامل کر رہے ہیں حالانکہ خان لیاقت علی خان نے اپنے دورمیں ایمانداری اوردیانتداری کی جومثالیں قائم کی تھیں وہ آج بھی تاریخ کاحصہ ہیں ، خان لیاقت علی خان نے پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں کی طرح قومی دولت کونہیں لوٹاتھا بلکہ جب انہیں شہیدکیاگیااوران کی میت کوغسل دیتے وقت ان کے کپڑے اتارے گئے توان کے کرتے پربھی پیوندلگاہواتھا۔

(جاری ہے)

ندیم نصرت نے کہاکہ قائم علی شاہ نے شہیدملت کے دور کوکرپٹ قراردے کران کی قربانیوں اورمثالی کردارکی توہین کی ہے جس پر انہیں معذرت کرناچاہیے