تاشفین ملک کی امریکا آنے سے قبل 3طرح کی اسکرینگز ہوئی،امریکی اخبار کا دعویٰ

اتوار 13 دسمبر 2015 12:11

تاشفین ملک کی امریکا آنے سے قبل 3طرح کی اسکرینگز ہوئی،امریکی اخبار ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 دسمبر۔2015ء) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ کیلیفورنیا فائرنگ واقعہ کے ملزمان تاشفین ملک یا رضوان میں سے کوئی ایک یادونوں ہی کسی غیر ملکی دہشت گرد سے رابطے میں تھے، تاشفین ملک کی امریکا آنے سے قبل 3طرح کی اسکرینگز ہوئی،کیلیفورنیا کے شہر سان برناڈینو میں دہشت گردی کے واقعے کی چھان بین جاری ہے.علاقے کی جھیل سے بعض مشتبہ چیزیں برآمدکی گئی ہیں جنکامبینہ طورپرتعلق اس جوڑے سے ہے.

(جاری ہے)

امریکی اہلکاروں کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ تاشفین ملک یا اس کا شوہر رضوان،بیرون ملک دہشت گرد سے رابطے میں تھے،امریکی اخبارکے مطابق اب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ تاشفین نے کئی برس پہلے انٹرنیٹ پرایک ایسی عبارت لکھی تھی جس کے بارے میں امریکی حکام پہلے جانتے توممکنہ طورپرتاشفین کوویزاہی جاری نہ کیاجاتاتاہم امیگریشن کے موقع پر ملزمہ کے سوشل میڈیااکاؤنٹ کا جائزہ نہیں لیاگیا.امریکی اخبار ہی کو انٹرویو میں تاشفین ملک کی بہن فہدہ ملک نے کہا ہے کہ تاشفین انتہا پسند نہیں تھی وہ امن پسند تھی اسے کے عسکریت پسندوں سے روابط نہیں تھے ۔

متعلقہ عنوان :