امید ہے سلمان کو ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں میرا کام پسند آئے گا‘رنویر سنگھ

فلم میں رنویر کیساتھ دپیکا اور پریانکا چوپڑا بھی ہیں اور فلم 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی

اتوار 13 دسمبر 2015 12:31

امید ہے سلمان کو ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں میرا کام پسند آئے گا‘رنویر ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) بولی وڈ فلم ’باجی راؤ مستانی‘ میں رنویر سنگھ مراٹھی جنگجو پیشوا باجی راؤ کا کردار ادا کررہے ہیں جس کے لیے فلم کے ہدایت کار کا پہلا انتخاب سلمان خان تھے۔ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ جس کو وہ 12 سال سے بنانے کے خواہاں تھے اس کا مرکزی کردار پہلے سلمان خان کو آفر کیا گیا تھا، جو کہ کچھ وجوہات کی وجہ سے سلمان خان نہ کرسکے، اور رول رنویر سنگھ کو مل گیا۔

(جاری ہے)

جب رنویر سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے اس کردار کے لیے سلمان خان سے کچھ ٹپس لیں؟ تو انہوں نے کہا نہیں۔ ’میں ان سے کافی وقت سے نہیں ملا، آخری بار میں ان سے بجرنگی بھائی جان کی ریلیز کے وقت ملا تھا پھر میں ان کے ریئلیٹی شو بگ باس میں فلم کی پروموشن کے لیے گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ’اس رول کو میں نے اپنے انداز سے کیا ہے، مجھے امید ہے ان کو میرا کام پسند آئے گا اور وہ مجھے شاباشی بھی دینگے۔‘واضح رہے فلم ’باجی راؤ مستانی‘ میں رنویر کے ساتھ دپیکا اور پریانکا چوپڑا بھی ہیں اور فلم 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :