شاہ رخ نے ایک بار پھر سلمان خان کو مات دے دی

شاہ رخ خان نے رواں برس 257 کروڑ سے زائد اور سلمان خان نے 203 روپے کروڑکمائے

اتوار 13 دسمبر 2015 12:31

شاہ رخ نے ایک بار پھر سلمان خان کو مات دے دی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان رواں برس 257 کروڑ سے زائد کما کر سب سے زیادہ کمانے والی بھارتی شخصیت بن گئے۔امریکی میگزین فوربز نے رواں برس بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی شخصیات کی فہرست جاری کر دی۔

(جاری ہے)

فہرست کے مطابق بالی ووڈکے بادشاہ شاہ رخ خان نے فلموں کے بعد کمائی میں سب کو مات دے دی۔ شاہ رخ خان نے رواں برس 257 کروڑ سے زائد کمائے۔ کنگ خان کے بعد سلمان خان 203 کروڑ کے ساتھ دوسرے، خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار 127 کروڑ کما کر تیسرے، کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی 119 کروڑ کے ساتھ چوتھے، امیتابھ بچن 112 کروڑ کے ساتھ پانچویں، کرکٹر ویرات کوہلی چھٹے جبکہ عامر خان 112 کروڑ سے زائد کما کر ساتویں نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :