رینجرز کے اختیارات،وفاقی اور سندھ حکومت کے درمیان کشیدگی ختم ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے
قائم علی شاہ نے (کل) قرارداد سندھ اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کی ہدایت کردی
اتوار 13 دسمبر 2015 12:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) وفاقی اور سندھ حکومت کے درمیان رینجرز کے اختیارات سے متعلق کشیدگی ختم ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے (کل) پیر کو اس حوالے سے قرارداد سندھ اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔اطلاعات کے مطابق رینجرزکے اختیارات سے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل ہوگئی ہے اورسندھ اسمبلی سے رینجرز کے قیام کو جولائی تک بڑھانے کی توثیق کی جائے گی۔
یاد رہے کہ رینجرز کے اختیارات کا معاملہ ایک ہفتہ سے زیرالتواء ہے اور اس معاملہ پر وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثاراور سندھ کے مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو نے دھواں دھار قسم کی پریس کانفرنسیں بھی کی ہیں۔(جاری ہے)
وزیرداخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاتھا کہ سندھ حکومت رینجرز کو متنازع نہ بنائے، ڈاکٹر عاصم کی خاطر ادارے کی تضحیک کی جا رہی ہے۔
رینجرز کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ضرورت پڑی تو ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو سامنے لاؤں گا۔اس پر مولابخش چانڈیو نے بھی ویڈیو سامنے لانے کا مطالبہ کیا تھا اور وزیرداخلہ پر زور دیا تھا کہ وہ جمہوری اداروں کا احترام کریں۔تازہ اطلاعات کے مطابق اس معاملہ پر پیر کوایوان میں قرارداد منظور کرانے کافیصلہ کر لیا گیا ہے اور توقع ہے کہ رینجرز کے اختیارات آج سے بحال ہو جائیں گے اور وہ ایک بار پھر کارروائیاں کرتے نظر آئیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.