کراچی کے علاقے بلدیہ میں ذاتی دشمنی پرفائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی، ملزم گرفتار

ایک ٹریفک حادثہ میں تین افراد زخمی

اتوار 13 دسمبر 2015 12:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے بلدیہ میں ذاتی دشمنی پرفائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ میں ملوث ایک مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایک ٹریفک حادثہ میں تین افراد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق بلدیہ 24 مارکیٹ میں چوری کے معاملے پر دو گروپوں میں تصادم ہوا۔ تصادم کے دوران فائرنگ کے تبادلے سے ایک خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن کی شناخت ریاض، وسیم، عارف، ابرار اور شہناز کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے فائرنگ میں مبینہ طور پر ملوث ایک ملزم عالم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔دوسری جانب ایک اور واقعہ میں کراچی میں شون سرکل کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔شون سرکل کے قریب ایک کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں کار میں سوار 3افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسپتال حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :