پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا نام ایشیا کی دس خوبصورت ترین خواتین میں شامل کر لیا گیا
اتوار 13 دسمبر 2015 12:57
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 دسمبر۔2015ء)پاکستانی فلم، بن روئے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ادکارہ ماہرہ خان کو ایشیا کی دس خوبصورت ترین خواتین میں شامل کر لیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان کے لیے2015 کامیابیوں کا سال رہا ہے، پاکستانی اور انڈین فلموں میں جلوہ گر ہونے کے ساتھ ساتھ اب وہ ایشیا کی 10 خوبصورت ترین خواتین میں بھی شامل ہوگئی ہیں، اداکارہ کو ایشیا کی دسویں پرکشش خاتون کا یہ اعزاز برطانیہ میں ہونے والے ایک سالانہ سروے میں دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے کیے جانے والے اس سروے میں لاکھوں افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا، برٹش سروے میں ٹی وی اور فلم کی دنیا سے منسلک 50سے زائد ماڈلز اور اداکاراوٴں کو شامل کیا گیا تھا جن میں سے ٹاپ10 خواتین کو چنا گیا، ایشیا کی پرکشش خواتین میں بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا پہلے نمبر پر ہیں۔ بالی وڈ اداکارہ کترینا کیف، دپیکا پڈکون، کرینا کپور، سونم کپور بھی دس دلکش خواتین میں شامل ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
-
’’مودی کو ووٹ نہ دو‘‘ عامر خان اور رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئے
-
آرنلڈ اور سلویسٹر اسٹالون ایک دوسرے کو خطرہ سمجھتے تھے
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.