پاکستان کا شمار سب سے کم مچھلی کھانے والے ممالک میں ہوتا ہے

دنیابھر میں مچھلی کی اوسط کھپت 19.2کلوگرام فی کس سالانہ ہے‘رپورٹ

اتوار 13 دسمبر 2015 13:12

پاکستان کا شمار سب سے کم مچھلی کھانے والے ممالک میں ہوتا ہے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء ) پاکستان کا شمار سب سے کم مچھلی کھانے والے ممالک میں ہوتا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق مچھلی اس وقت دنیا کے تقریباً 4.3ارب لوگوں کی غذا کا حصہ ہے۔مچھلی پروٹین، وٹامن، منرل اور اومیگاتھری ایسڈز کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں اور اسے اپنی خوراک میں شامل کرکے یادداشت کا متاثرہونا، گنٹھیا، دل کی بیماریوں، بڑی آنت کے کینسر، فالج سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

دنیابھر میں مچھلی کی اوسط کھپت 19.2کلوگرام فی کس سالانہ ہے۔ایکواکلچر پاکستان میں سب سے زیادہ تیزی سے بڑھتا ہوا خوراک کی پیداوار کا شعبہ ہے جس کی سالانہ ترقی کی اوسط شرح 10فیصد ہے۔اس وقت ملک میں مچھلی کی تقریباً14اقسام کی تجارتی بنیادوں پر افزائش کی جارہی ہے جن میں12اقسام کا تعلق تازہ پانی جبکہ2کا ٹھنڈے پانی سے ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شمار دنیا میں سب سے کم مچھلی کھانے والے ممالک میں ہوتا ہے اور یہاں مچھلی کی کھپت صرف2.2کلوگرام فی کس سالانہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :