سعودی عرب اہلیہ کے ہمراہ عمرے کیلئے گیا تھا، مدینہ میں دوسرے ہی روز ہم دونوں کو گرفتار کرلیا گیا: زید حامد

muhammad ali محمد علی اتوار 13 دسمبر 2015 13:29

سعودی عرب اہلیہ کے ہمراہ عمرے کیلئے گیا تھا، مدینہ میں دوسرے ہی روز ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13دسمبر 2015 ء) زید حامد کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب اہلیہ کے ہمراہ عمرے کیلئے گئے تھے جہاں مدینہ میں انہیں اہلیہ کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق معروف دفاعی تجزیہ نگار زید حامد نے سعودی عرب میں کئی ماہ قید میں رہنے کے بعد پاکستان واپسی کے بعد پہلی مرتبہ کسی ٹی وی چینل پر خصوصی انٹریو دیا ہے۔

اپنے انٹرویو میں زید حامد نے تفصیلات بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سعودی عرب میں ایران کا ایجنٹ ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وہ سعودی عرب اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرے کیلئے گئے تھے۔ سعودی عرب پہنچنے کے دوسرے روز جب وہ اہلیہ کے ہمراہ مدینہ میں روزہ رسول پر حاضری کیلئے پہنچے تو وہاں ان دونوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان کی اہلیہ کو بھی ایک رات حراست میں رکھا گیا تاہم پھر انہیں چھوڑ دیا گیا۔

ان کے دشمنوں جن میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را" اور اس کے پے رول پر کام کرنے والے لوگ شامل ہیں، ان کی جانب سے سعودی حکام کو ان کیخلاف ایران ایجنٹ ہونے کی اطلاع دی گئی تھی جس کے باعث انہیں گرفتار کیا گیا۔ تاہم کئی ماہ تفتیش کرنے کے بعد کچھ ثابت نہ ہونے کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :