اداکارہ آفرین خان نے اسٹیج ڈرامہ’’طوطے اڑ گئے‘‘ میں آگ لگا لی

اتوار 13 دسمبر 2015 14:37

اداکارہ آفرین خان نے اسٹیج ڈرامہ’’طوطے اڑ گئے‘‘ میں آگ لگا لی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 دسمبر۔2015ء)اسٹیج کی نامور اداکارہ آفرین خان نے اسٹیج ڈرامہ ’’طوطے اڑ گئے‘‘میں خود کو آگ لگا لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آفرین خان الفلاح تھیٹرمیں جاری مذکورہ اسٹیج ڈرامے میں بھارتی گانے ’’عشق کی آگ لگی ہے دل میں‘‘ پر پرفارم کر رہی ہیں جس میں ان کی پرفارمنس کو شائقین تھیٹر کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

آفرین خان دوران پرفارمنس اپنے دونوں ہاتھوں اور پاؤں کو آگ لگا کر شائقین ڈرامہ کو خوب پزیرائی حاصل کر رہی ہے۔اداکارہ کاکہنا ہے کہ ہر ڈرامے میں کوشش کرتی ہوں کہ کچھ پہلے سے کچھ مختلف آئٹم پیش کروں اسی لئے اس پرفارمنس پیں پانچ مختلف ملبوسات بھی گانے کی مناسبت سے تبدیل کررہی ہوں۔ ڈرامہ کے ڈائریکٹر عابد چارلی ہیں جبکہ پروڈیوسر ارشد چوہدری ہیں۔