برینڈن میکولم ٹیسٹ کرکٹ میں 100چھکے رسید کرنیوالے دوسرے بلے باز بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 13 دسمبر 2015 14:46

برینڈن میکولم ٹیسٹ کرکٹ میں 100چھکے رسید کرنیوالے دوسرے بلے باز بن گئے

ڈیو نیڈن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار13دسمبر- 2015ء) نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکولم ٹیسٹ کرکٹ میں 100چھکے رسید کرنے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں ۔ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز برینڈن میکولم نے کریز پر مختصر وقت گزارا اور اسی دوران رنگنا ہیراتھ کی گیند مڈ وکٹ باؤنڈری کے پار پہنچا کر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے100چھکے مکمل کیے ۔

(جاری ہے)

میکولم سے قبل سابق آسٹریلیوی وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ یہ کارنامہ سر انجام دینے والے واحد کھلاڑی تھے ، گلکرسٹ نے 96ٹیسٹ میچز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا جب کہ میکولم نے ان کا یہ ریکارڈ98 میچز کھیل کر برابر کیا ۔

اس فہرست میں 98چھکوں کے ساتھ ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل تیسرے ، 97چھکوں کے ساتھ سابق جنوبی افریقی آل راؤنڈر جیک کیلس چوتھے اور بھارت کے سابق اوپنر وریندر سہواگ 91مرتبہ گیند باؤنڈری پار پہنچا کر 5ویں نمبر پر موجود ہیں ۔

برینڈن میکولم ٹیسٹ کرکٹ میں 100چھکے رسید کرنیوالے دوسرے بلے باز بن گئے

متعلقہ عنوان :