ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ،پاک بھارت کرکٹ میچ میں مودی اور نوازشریف کو مدعو کرنے کا منصوبہ

اتوار 13 دسمبر 2015 15:02

ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ،پاک بھارت کرکٹ میچ میں مودی اور نوازشریف ..

شملہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 دسمبر۔2015ء) آئندہ سال ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریف ملکوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مقابلے کی میزبانی ملنے پر بھارتی ریاست ہماچل پردیش کی ہماچل کرکٹ ایسوسی ایشن ( ایچ پی سی اے ) نے اس میچ میں دونوں پڑوسی ملکوں کے وزرائے اعظم نریندر مودی اور نواز شریف کو مدعو کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی میزبانی میں آئندہ سال 8 مارچ سے 3 اپریل تک ہونے والے ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ کے دوران ہماچل پردیش دھرم شالہ اسٹیڈیم میں 9 مارچ سے 24 مارچ تک کچھ مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔دھرم شالہ میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان 19 مارچ کو جبکہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان 18 مارچ کو مقابلے ہوں گے۔ ہماچل کرکٹ ایسوسی ایشن ( ایچ پی سی اے ) نے اس میچ میں دونوں پڑوسی ملکوں کے وزرائے اعظم نریندر مودی اور نواز شریف کو مدعو کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔