اسٹار وارز سلسلے کی ساتویں فلم ”دی فورس اویکنز“کا نیا وڈیو کلپ جاری کر دیا گیا ہے

اتوار 13 دسمبر 2015 15:23

اسٹار وارز سلسلے کی ساتویں فلم ”دی فورس اویکنز“کا نیا وڈیو کلپ جاری ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 دسمبر۔2015ء) اسٹار وارز سلسلے کی ساتویں فلم”دی فورس اویکنز“کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔دیوہیکل آڑن طشتریاں ،انوکھے جہاز اور دیوقامت روبوٹس آرہے ہیں دنیا کو حیران و پریشان کرنے ،جی ہاں خلائی مخلوق کے دیوانے ہوجائیں تیارکیونکہ اسٹار وارز سلسلے کی ساتویں فلم دی فورس اویکنزکا نیا وڈیو ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جے جے ابرامز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسٹار وارز کے روایتی کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو جدید روبوٹس اور آڑن طشتریوں پرسوار ہوکر نئے خلائی مشنز پر روانہ ہوں گے،فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں جان بویگا،ڈیزی ریڈلے،ایڈم ڈرائیور،آسکر ایساق،اینڈی سرکس،ہیریسن فورڈ اور مارک ہیمل سمیت دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :