سعودی سرحد کے قریب داعش کا خودکش حملہ، 6 محافظ ہلاک،14 زخمی ،اسلامک اسٹیٹ نے ذمہ داری قبول کرلی

اتوار 13 دسمبر 2015 15:48

سعودی سرحد کے قریب داعش کا خودکش حملہ، 6 محافظ ہلاک،14 زخمی ،اسلامک اسٹیٹ ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 دسمبر۔2015ء) سعودی سرحد کے قریب دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (داعش ) کے ایک خودکش بمبار نے سعودی سرحد پر واقع ایک چوکی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا، واقعے میں6 سرحدی محافظ ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ سعودی سرحد کے قریب خودکش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے بھرا ٹرک انبار صوبے میں جمعے کے روز ایک سرحدی چوکی کے قریب تباہ کر دیا۔ اس واقعے میں دیگر 14 سکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ اسلامک اسٹیٹ نے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔