پاک بھارت سیریز پر بات ختم، معاملہ آ ئی سی سی فورم پر اٹھائیں گے، دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز کھیلنے کا معاہدہ ہے ، بھارت کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے پر معاملہ آئی سی سی فورم پر اٹھائیں گے

پی سی بی کے چئیرمین شہریار خان کا انٹرویو

اتوار 13 دسمبر 2015 15:56

پاک بھارت سیریز پر بات ختم، معاملہ آ ئی سی سی فورم پر اٹھائیں گے، دونوں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 دسمبر۔2015ء) پی سی بی کے چئیرمین شہریار خان نے کہا کہ بھارتی رویے سے لاکھوں شائقین کو مایوسی ہوئی ، سیریز کا باب بند کر رہے ہیں ، معاملہ آئی سی سی فورم پر اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں پی سی بی چئیرمیں شہریار خان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز کھیلنے کا معاہدہ ہے ، بھارتی کرکٹ بورڈ کے کہنے پر سیریز کا وینیو تبدیل کیا تاہم ڈیڈ لائن میں بھی کئی بار توسیع کی اور دو دن قبل ای میل کے ذریعے اڑتالیس گھنٹے کی ایک اور ڈیڈ لائن دی لیکن بی سی سی آئی کی طرف سے کوئی جواب نہ مل سکا۔

شہر یار خان کا کہنا تھا کہ سیریز کے نہ ہونے سے لاکھوں شائقین کو مایوسی ہوئی تاہم بھارت کے ساتھ سیریز کا باب بند کر رہے ہیں اور دو طرفہ سیریز نہ ہونے کا معاملہ آئی سی سی کے فورم پر اٹھائیں گے۔