مصر میں گدھوں کے شناختی کارڈ بنانے کا فیصلہ

فیصلہ گدھے کے گوشت کی بڑھتی فروخت روکنے اور ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے کیا گیا،حکام

اتوار 13 دسمبر 2015 16:17

مصر میں گدھوں کے شناختی کارڈ بنانے کا فیصلہ

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 دسمبر۔2015ء ) مصر میں گدھے کے گوشت کی بڑھتی ہوئی فروخت کو روکنے اور اس مکروہ کاروبار میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے گدھوں کے شناختی کارڈز بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق گزشتہ کچھ عرصے کے دوران مصر کے مختلف حصوں سے گدھے کے گوشت کی فروخت ہونے کی اطلاعات آئیں جس سے عوامی حلقوں میں سنسنی پھیل گئی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے عوام کو متنبہ کرنے کے لئے ٹیلے ویژن پر آگہی مہم اور خاکے چلائے گئے۔لیکن اب سخت ایکشن کا وقت آگیا ہے۔پولیس نا صرف جگہ جگہ چھاپے مار کر قصائیوں اور دکانداروں کو گرفتار کر رہی ہے بلکہ گدھوں کی گنتی کر کے انکے شناختی کارڈز جاری کئے جارہے ہیں۔یوں اب جس شخص کا گدھا بھی غائب نظر آیا۔پولیس پوچھ گچھ کرسکتی ہے کہ کہیں اْسے ذبح کر کے قصاب کی دکان تو نہیں پہنچا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :